22 اگست 2026 - 17:33
ملت ایران ظہورِ امام زمانہ (علیہ السلام) کے لئے ماحول سازی کی صلاحیت رکھتی ہے، آیت اللہ میرباقری

آیت اللہ میرباقری نے کہا: کہ ظہورِ امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) خدا کے اس وعدے کی تکمیل ہے جس میں دنیا میں عدالت، نورانیت اور حیات طیبہ کے قیام کا تذکرہ آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خدا نے ملت ایران کو ایک بڑی صلاحیت اور ذمہ داری دی ہے تاکہ وہ ظہور کے لئے ماحول سازی کرے اور دنیا سے استکبار کی بساط لپیٹنے میں مدد فراہم کریں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مجلس خُبرَگان کے رکن آیت الله سید مہدی میرباقری نے مسجد جمکران کے مقدس آستانے پر 9 ربیع‌الاول کی شب اور حضرت ولی عصر (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کی امامت کے آغاز کی سالگرہ کی تقریب میں اللہ تعالیٰ کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:

• ایک بہت بڑا اور باوقار واقعہ امام زمان (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کے ہاتھوں دنیا میں رونما ہوگا جس کے اثرات میں خدا کے دین کا قیام، عدالت الٰہیہ، دنیا کی نورانیت اور انسانوں کی حیات طیبہ تک رسائی، شامل ہے۔

• حضرت حجت (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کے ظہور سے ایک اور دنیا معرض وجود میں آئے گی، دنیا میں عدل و انصاف قائم ہوگا، انسان کی اخلاقیات اور عقل کمال کو پہنچے گی اور زمین اپنی حقیقی زندگی کی طرف لوٹ آئے گی۔

• امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کا ظہور محض جسمانی نہیں ہے؛ ظہور کے دور میں مؤمنوں کی آنکھوں اور دلوں سے پردے ہٹ جائیں گے اور امامؑ کا باطنی مقام دنیا پر ظاہر ہوگا، اس طرح سے کہ انسان امامؑ کے نور کی روشنی میں خدا کی آیات اور نشانیوں کو دیکھ سکے گا۔

ملت ایران ظہورِ امام زمانہ (علیہ السلام) کے لئے ماحول سازی کی صلاحیت رکھتی ہے، آیت اللہ میرباقری

• ظہور کا دور توحید اور لقاءالله کا دور ہے، اور اس میں لوگ اپنے امامؑ کے واسطے سے الٰہی حقیقت کی زیادہ معرفت اور شہود حاصل کریں گے۔

• امام زمانہ (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) غیبت کے دور میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ غیبت کا مطلب یہ نہیں کہ امامؑ دنیا کے منظر سے الگ ہوگئے ہیں؛ امامؑ دنیا کو چلاتے ہیں اور اسے ظہور کی طرف لے جاتے ہیں اور ظہور کے لئے ماحول سازی کرتے ہیں۔

• مؤمنوں پر بھی غیبت کے دور میں کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ روایات کے مطابق، ان قوموں میں ـ جو دنیا کو ظہور کی طرف لے جانے والے راستے میں خاص اہمیت اور فوری کردار رکھتی ہیں، ـ ایرانی لوگ اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور خدا نے اس ملت کو بڑی ظرفیت و صلاحیت عطا کی ہے تاکہ وہ دنیا سے استکبار اور شیطنت کا بساط لپیٹنے میں کردار ادا کریں۔

• پچھلی دہائیوں میں ایران اور عالمِ مقاومت کے لوگوں پر جو سخت آزمائشیں آئیں، وہ اس ملت اور عالمِ مقاومت کی صلاحیت اور عظمت کی علامت ہیں، کیونکہ خدا بڑی ذمہ داریاں ان ہی لوگوں پر ڈالتا ہے جو انہیں نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

• امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) نے انقلاب اسلامی کے بارے میں فرمایا تھا کہ "یہ انقلاب حضرت بقیۃ الله (عَجَّلَ اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف) کی علمبرداری میں اسلام کے عالمی انقلابِ کی تمہید ہے، اور ایران کے لوگوں نے یہ بوجھ اٹھایا ہے اور ان شاء الله اسے انجام تک پہنچائیں گے۔

• ایران کی تاریخی صلاحیتوں کو پہچاننا ضروری ہے، حالانکہ دشمن کوشش کرتا ہے کہ ایران کے لوگ اپنی تاریخی عظمت، طاقت اور صلاحیتوں کو نہ پہچانیں، کیونکہ اگر کوئی قوم اپنی صلاحیتوں سے ناواقف ہو تو موجودہ صورت حال پر جلدی مطمئن ہوکر، رک جاتی ہے۔

• ایرانی قوم پوری تاریخ میں مظلوموں اور حریت پسندوں کی پناہ گاہ رہی ہے، اور طلوعِ اسلام کے بعد اہل بیت (علیہم السلام) کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے نئی صلاحیتوں سے لیس ہوئی ہے۔

• انقلاب اسلامی محض ایک سیاسی تحریک نہیں تھا جو کسی حکومت کو بدلنے کے لئے اٹھی ہو، بلکہ یہ انقلاب ایک سماجی اور قدسی تحریک ہے جو دنیا میں بنیادی تبدیلیاں لانے اور استکبار کے مقابلے کا پرچم بلند کرنے کے لئے آئیا ہے۔

• اس قوم میں یہ ظرفیت ہے کہ جس طرح اس نے دنیا سے مارکسزم کا پرچم گرا دیا، اسی طرح آگے چل کر اس مادی تمدن اور سرمایہ داری اور استکبار کے پرچم کو بھی گرا دے جو امریکہ کے گرد گھومتا ہے۔

• ایران کے لوگوں اور ظہور سے پہلے کے دور میں ان کے کردار کے بارے میں بعض روایات اور احادیث نقل ہوئی ہیں۔ روایات میں مشرق زمین کے کچھ لوگوں کا ذکر ہے جو حق کا مطالبہ کرتے ہیں اور اپنے مطالبے سے باز نہیں آتے یہاں تک کہ پرچم کو اس کے مالک تک پہنچا دیں۔

• آج دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کے آثار رونما ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، اور مؤمنین کو کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں، البتہ ان نعمتوں کو پہچاننا اور شکرگزاری کرنا ضروری ہے، اور اجازت نہیں دینی چاہئے کہ مشکلات اور دشمن کی جنگیں لوگوں کو ان کے بڑے ہدف سے روک دیں۔

• آج مؤمنین کے ایمان اور اتحاد کو مضبوط کرنا بنیادی ضرورت ہے: اس راستے کو جاری رکھنے کے لئے ہمیں مضبوط ایمان اور مؤمنین کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے، اور ہمیں آپس میں نرمی اور ہم‌دلی اختیار کرنی چاہئے اور ان دھاروں اور دھڑوں کا مقابلہ کرنا چاہئے جو فساد، برائی اور بدعنوانی رائج کرنے کے درپے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ملت ایران ظہورِ امام زمانہ (علیہ السلام) کے لئے ماحول سازی کی صلاحیت رکھتی ہے، آیت اللہ میرباقری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha